Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاپیجرکے بعد لبنان میں ’واکی ٹاکی‘دھماکوں سے 14 ہلاک، 450 زخمی

پیجرکے بعد لبنان میں ’واکی ٹاکی‘دھماکوں سے 14 ہلاک، 450 زخمی

لبنان:لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کو کہا ہے کہ بیروت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں واکی ٹاکیز پھٹنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ تین سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے جنوب میں واقع نواحی علاقوں میں واکی ٹاکی دھماکے ہوئے اور ان میں سے دو دھماکے دو مختلف گاڑیوں میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھنے جانے والے بیروت کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بدھ کے روز بھی پیجر اور ڈیوائسز کے دھماکے ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے دھماکوں میں 14 افراد کی ہلاکت اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم ایک دھماکا گذشتہ روز پیجر دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کے دوران ہوا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سوہمور کے علاقے میں ڈیوائسز کے پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بلبعک کے ہسپتال میں موجود ذرائع نے بتایا کہ اب تک واکی ٹاکی دھماکے میں زخمی کم از کم 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ واکی ٹاکی بھی پانچ ماہ قبل اسی وقت خریدے گئے تھے جب پیجر کی خریداری کی گئی تھی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کا بدلہ لینے کے لیے آج اسرائیلی فوج کی توپوں کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments