Sunday, January 12, 2025
Homeدنیالبنان میں بڑھ چکی کشیدگی روکنے کے لیے اقوام متحدہ مداخلت کرے...

لبنان میں بڑھ چکی کشیدگی روکنے کے لیے اقوام متحدہ مداخلت کرے : مصر

قاہرہ:مصر نے لبنان میں انتہائی بگڑتی صورت حال اور اسرائیل کے تازہ حملوں سے پیدا شدہ صورت حال کو روکنے لیے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مداخلت کرے۔ مصری وزارت خارجہ کی طرف سے پیر کے روز یہ مطالبہ بین الاقوامی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ مصر نے کہا اس کشیدگی کو فوری روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کیونکہ لبنان میں کشیدگی بڑھائے جانے کا خطرہ موجود ہے ۔
واضح رہے اس کشیدگی کی وجہ اب تک 356 لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جن میں 24 لبنانی بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ پیر کے روز لبنان کے بمباری سے متاثرہ علاقے سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی بھی کی گئی ہے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آٹھ اکتوبر سے سرحدی جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔
قاہرہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک ثالث کے طور پر موجود ہے۔ مصر نے بارہا یہ باور کرایا ہے کہ غزہ کی جنگ پورے مشرق وسطی میں پھیل جائے گی۔ پیر کے روز بھی یہی بات دہرائی ہے۔ جو بالآخر علاقائی جنگ کا خطرہ ہو گا۔
اس موقع پر مصر نے لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔ نیز لبنان کی قومی خود مختاری کی بھی بھر پور حمایت کی ہے۔
اسرائیلی بمباری کے حالیہ حملوں کے باعث ہزاروں لبنانی اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پیر کے روز نقل مکانی کرنا شروع ہوئے جو سلسلہ جاری ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments