Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاعالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں غیر انسانی کارروائیاں روکے: ایمن صفدی

عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں غیر انسانی کارروائیاں روکے: ایمن صفدی

اردن:اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے شمالی غزہ میں ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت غیر انسانی ہے اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔
اتوار کے روز ایمن الصفدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا ‘اسرائیل نے شمالی غزہ کی آبادی پر جو وحشت بپا کر رکھی ہے ، غیر انسانی ہے۔ یہ ایسا جنگی جرم ہے جسے انسانیت کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔’
انہوں نے مزید لکھا ‘اسرائیلی جارحیت کے ذریعے ہونے والی فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہیے۔’
خیال رہے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک لگ بھگ 43 ہزار فلسطینی قتل ہو چکے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔
ایمن الصفادی نے کہا ‘ بین الاقوامی برادری اور عالمی اداروں کی معصوم ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں بچانے میں ناکامی کا کوئی جواز ، بہانہ یا عذر جائز نہیں ہو سکتا ہے۔’
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نسلی بنیادوں پر فلسطینیوں کا قتل عام کرنے سے اسرائیل کو روکا جائے اور بین الاقوامی قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments