Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانڈانا کا خوف :اڈیشہ بنگال میں الرٹ ، 10 لاکھ لوگوں کی...

ڈانا کا خوف :اڈیشہ بنگال میں الرٹ ، 10 لاکھ لوگوں کی منتقلی،سینکڑوں ٹرینیں منسوخ

بھونیشور : سمندری طوفان ڈانا آج 24 اکتوبر کو اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے ٹکرانے والا ہے، جس کی وجہ سے ان ریاستوں میں بڑی تباہی کا امکان ہے۔ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے دونوں ریاستوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ جب طوفان ساحل سے ٹکرائے گا تو اس کی رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے تیز ہوائیں اور تیز بارشیں ہوں گی۔ جمعرات کی شام 6 بجے سے جمعہ کی صبح 9 بجے تک کولکتہ ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ بھونیشور میں واقع بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بھی جمعرات کی شام سے 16 گھنٹے کے لیے معطل رہے گا۔ اسی طرح 150 سے زائد ٹرینیں پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ ایسٹرن ریلوے اپنے سیالدہ ڈویژن میں جمعرات کی رات 8 بجے سے جمعہ کی صبح 10 بجے تک 190 لوکل ٹرینیں نہیں چلائے گی۔ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں دونوں ریاستوں میں چوکس ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
اوڈیشہ حکومت نے اس طوفان سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے بتایا کہ ریاست کے ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بدھ کی شام تک 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ طوفان کے آج رات شمالی اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس طوفان کا سب سے زیادہ اثر پوری اور بھترکانیکا کے قریب ہو سکتا ہے۔ طوفان کا اثر بہار اور جھارکھنڈ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments