Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاغزہ کی پٹی میں یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے سعودی حمایت کا...

غزہ کی پٹی میں یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے سعودی حمایت کا اقدام

ریاض:سعودی عرب کے انسانی ہمدردی اور امدادی کردار کے فریم ورک کے تحت کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے ویڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے مغربی کنارے کی برزیت یونیورسٹی کے ساتھ غزہ کی پٹی میں یونیورسٹی کے طلبہ کی مدد کے لیے ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے پر سنٹر کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینئر احمد بن علی البیز نے دستخط کیے اور معاہدے کے مطابق برزیت یونیورسٹی کو کنگ فیصل فاؤنڈیشن کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ غزہ کی پٹی میں یونیورسٹی کی تعلیم کے بند ہونے سے متاثر ہونے والے 625 فلسطینی طلبہ کو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے پروگرام میں داخل کیا جائے گا۔
یہ اقدام موجودہ انسانی بحران کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور گروپوں کی مدد کی سعودی خواہشات کے تحت کیا گیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments