Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاسعودی عرب کے ساتھ تعلقات خطے کے لیے اہم اور ضروری :ایران

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خطے کے لیے اہم اور ضروری :ایران

ریاض:ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تعلقات کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں”۔
محمد رضا عارف نے منگل کو بیانات میں کہا کہ “ہم ایران پر اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کی مذمت کو سراہتے ہیں”۔
انہوں نے وضاحت کی کہ “مملکت کے ساتھ گہرے تعلقات میں علاقائی تعاون شامل ہو گا”۔
سوموار کے روز ایران کے نائب صدر نے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور غزہ کے حوالے سے سعودی موقف کو سراہا۔
سربراہی اجلاس کے دوران، “فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کی کارروائیوں” کا ذکر کیا گیا۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کھل کر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں غزہ اور لبنان میں جاری جارحیت بند کرنے اور اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments