Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاشام: لازمی سروس میں بھرتی ہونیوالے فوجیوں کے لیے عام معافی کا...

شام: لازمی سروس میں بھرتی ہونیوالے فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان

دمشق:پیر کو شامی اپوزیشن کے ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے لازمی سروس کے تحت بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔ حزب اختلاف نے 8 دسمبر کو دارالحکومت دمشق اور شام کی گورنریوں کی اکثریت پر قبضہ کر لیا اور بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اپوزیشن نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہاکہ ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ لازمی طور پر بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتا ہے۔ ان کی جان امن میں ہے اور ان پر حملہ کرنا منع ہے۔
شام میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ تمام دھڑے ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں شامل ہوں گے۔ ’’ھیئہ تحریر الشام‘‘ کے رہنما احمد الشرع نے قبل ازیں شام کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں “ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ” کی فورسز کے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ گروپ 2011 میں شروع کیے گئے راستے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا “مستقبل ہمارا ہے”۔
پیر کی صبح ایک مرتبہ پھر شامی دھڑوں نے اعلان کیا کہ صدر بشار الاسد دمشق چھوڑ چکے ہیں اور بیرون ملک بے گھر ہونے والے آزاد شام میں واپس آ جائیں۔ ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر نے ایک بیان جاری کیا جس میں دمشق میں اپنی افواج کو سرکاری اداروں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments