Saturday, January 11, 2025
Homeدنیابشارالاسد کے سقوط سے ایران کمزور نہیں ہوگا: کمانڈر پاسداران انقلاب

بشارالاسد کے سقوط سے ایران کمزور نہیں ہوگا: کمانڈر پاسداران انقلاب

تہران:شام میں اپنے اتحادی بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کے ذریعے تصدیق کی ہےکہ ان کا ملک اس تبدیلی سے متاثر یا کمزور نہیں ہوگا۔
سلامی نے منگل کو پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ایک غیر عوامی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ “ہم کمزور نہیں ہوں گے اور کچھ بھی ہمارے ملک کی طاقت کو کم نہیں کرے گا”۔
انہوں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی افواج اب شام میں موجود نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ”بشار الاسد کےاقتدار کے خاتمے سے پہلے آخری لمحے تک ہمارے فوجی مشیر اور افواج شام میں موجود تھیں، لیکن فی الحال، وہاں کوئی ایرانی افواج موجود نہیں ہے”۔
یہ بیانات متعدد ذرائع کی اطلاع کے بعد سامنے آئے ہیں کہ تہران نے پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں شامل اپنے اہم ترین مشیروں اور فوجی کمانڈروں کو بشار الاسد کےسقوط سے قبل شام سے واپس بلا لیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اس کے سفارت کار بھی شام سے واپس آگئے تھے۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ گذشتہ دنوں سینکڑوں ایرانی جنگجوؤں نے عراق کا رخ کیا۔
قبل ازیں ایرانی اور شامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تہران نے اسد کو مطلع کیا کہ اگر اس کی حکومت کو کوئی بھی ایرانی مدد ملتی ہے تو وہ بہت محدود ہو گی۔
یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایرانی حکام نے شام کے سابق صدر پر مسلح دھڑوں کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب تیاری نہ کرنے کا الزام لگایا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments