Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلپاکستانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی مستعفی

پاکستانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی مستعفی

اسلام آباد : پاکستان میں ایک جانب سیاسی بحران سے بازار گرم رہتا ہے تو دوسری جانب کرکٹ کے میدان میں بھی کوئی نہ کوئی تنازعہ رہتا ہے ۔اب پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ اختلافات کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سابق آسٹریلوی بولر کو رواں سال اپریل میں دو سال کے معاہدے پر ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر گیری کرسٹن کو وائٹ بال کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل گیری کرسٹن نے بھی اکتوبر میں بھی اسی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلیسپی کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو ریڈ بال کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جو گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد وائٹ بال کے عبوری کوچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ عاقب جاوید اب جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ دوسرا ٹیسٹ تین سے سات جنوری 2025 تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں تین ٹی 20، تین ایک روزہ میچوں اور دو ٹیسٹ میچوں کے لیے موجود ہے۔ جیسن گلیسپی کو ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے 2-0 سے وائٹ واش اور ایک ماہ بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز سے شکست کے بعد سلیکشن پینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments