Saturday, January 25, 2025
Homeکھیلآئی سی سی: ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی...

آئی سی سی: ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی ہندوستانی نہیں

 نئی  دہلی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق مینز ون ڈے ٹیم میں نہ صرف کوالٹی کو مدنظر رکھا گیا ہے بلکہ اسٹار پاور اور مستقل مزاجی کے عناصر کو دیکھتے ہوئے انتخاب کیا گیا ہے۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں کوئی ہندوستانی کرکٹر نہیں ہے ۔ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں تین پاکستانی، چار سری لنکن، تین افغان اور ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی شامل ہیں

اس ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چاریتھ اسالانکا اور وانِندُو ہاسارنگا کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح افغان کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گُرباز، عظمت اللہ عمرزئی اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شرفین رَدرفورڈ اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف ایئر بطور پلیئنگ الیون کچھ یوں ہے۔

صائم ایوب، رحمان اللہ گُرباز، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، چاریتھ اسالانکا (کپتان)، شرفین رَدرفورڈ، عظمت اللہ عمرزئی، وانِندُو ہاسارنگا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اے ایم غضنفر۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments