
نئی دہلی : دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد ایگزٹ پولس سامنے آنے لگے ہیں۔ ایگزٹ پول میں دہلی میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ میٹرائز کے سروے کے مطابق دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن اس میں بی جے پی کو ہلکی سی برتری نظر آرہی ہے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 32-37 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں، وہیں بی جے پی 35-40 سیٹوں کے ساتھ دہلی میں حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کو بھی ایک سیٹ ملتی دکھائی دے رہی ہے۔
چانکیا کے ایگزٹ پول میں بھی بی جے پی کو برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس سروے کے مطابق عام آدمی پارٹی کو دہلی میں 25-28 سیٹیں مل سکتی ہیں، وہیں دہلی میں بی جے پی کو 39-44 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ کانگریس 2-3 سیٹیں جیت سکتی ہے
پول ڈائری کے ایگزٹ پول میں بھی دہلی میں تبدیلی نظر آرہی ہے اور بی جے پی اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ اس پول کے مطابق عام آدمی 18-25 سیٹیں جیت سکتی ہے، جب کہ بی جے پی کو 42-50 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کو 0-2 سیٹیں مل سکتی ہیں
، پیپلز انسائٹ کے ایگزٹ پول کے مطابق، عام آدمی کو دہلی میں 25-29 سیٹیں مل سکتی ہیں، جب کہ بی جے پی کو 40-44 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس کا کھاتہ بھی کھلتا دکھائی دے رہا ہے-
پی مارک کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی کو دہلی میں 21-31 سیٹیں مل سکتی ہیں، جب کہ بی جے پی کو 39-49 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہاں کانگریس کا کھاتہ کھل سکتا ہے۔
اب جانیے دوسرے ایگزٹ پولز کا حال
جے وی سی پول کے ایگزٹ پول کے مطابق، بی جے پی کو 39-45 سیٹیں مل سکتی ہیں، جب کہ عام آدمی پارٹی کو 22-31 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ کانگریس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے۔
ساتھ ہی پی مارک کے ایگزٹ پول میں بھی بی جے پی حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ بی جے پی کو 39-49 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں، وہیں عام آدمی کو 21-31 سیٹیں مل رہی ہیں
یاد رہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور آتشی وزیر اعلیٰ ہیں۔ اے اے پی نے 2013, 2015-، 2020 میں لگاتار کامیابی حاصل کی اور اروند کیجریوال وزیر اعلیٰ بنے۔ تاہم، کیجریوال شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنس گئے اور مارچ 2024 میں انہیں جیل جانا پڑا۔ ستمبر میں جب وہ ضمانت پر باہر آئے تو انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور پارٹی نے آتشی کو نیا وزیر اعلیٰ بنایا۔