
ریاض:صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر بندر الخریف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی وژن 2030 نے سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے امید افزا افق کھولے ہیں۔ دونوں ملک تمام سطحوں پر مضبوط تعلقات کی روشنی میں ایک روشن مستقبل کے لیے تیار ہیں۔
الخریف نے وضاحت کی کہ سعودی- انڈین بزنس کونسل دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ یہ ویژن کامیاب اور نتیجہ خیز سرمایہ کاری کی شراکت داری کی تعمیر میں حصہ ڈال رہا ہے ۔ اس ویژن کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کے مزید مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر نے کہا کہ “سعودی وژن 2030” سرمایہ کاروں کے لیے اعلیٰ شفافیت کے ساتھ سرمایہ کاری کے واضح مواقع فراہم کر رہا ہے۔ یہ ویژن ظاہر کرتا ہے کہ ہم مملکت میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد نے ہمیں کئی شعبوں کو ترقی دینے کے قابل بنایا ہے۔