Thursday, February 13, 2025
Homeدنیاغزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنا مسئلے کا حل نہیں: فرانس

غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنا مسئلے کا حل نہیں: فرانس

پیرس:غزہ کی پٹی پر اپنا کنٹرول مسلط کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے اثرات اب بھی جاری ہیں۔
فرانس کے ایک سفارتی ذریعے نے العربیہ/الحدث سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم غزہ کے حوالے سے عرب-یورپی اتفاق رائے پر کام کر رہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ “اگر اب دو ریاستی حل حاصل نہیں کیا گیا تو یہ کبھی حاصل نہیں ہو سکے گا”۔
قابل ذکر ہے کہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ٹرمپ نے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی کوششوں میں شامل ہونے کا خیال پیش کیا۔
اس کے بعد انہوں نے اسی خیال کو کئی بار دہرایا، غزہ کے مکینوں کو ان کی بار بار مخالفت کے باوجود انہوں نے فلسطینیوں کو دوسرے ممالک خاص طور پر مصر اور اردن میں منتقل کرنے کی بات کی۔
انہوں نے گذشتہ رات بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ ساحلی پٹی کے کچھ حصے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے دے سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھی جگہ میں بدل دے گا۔
ٹرمپ کی تجویز پر متعدد عرب اور مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے فوری طور پر سخت تنقید کی گئی۔ ان کے اس موقف کوعالمی قوانین کےخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی بین الاقوامی قوانین اور ضوابط سے متصادم ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments