Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلسلمان اور رضوان کی سنچری، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح

سلمان اور رضوان کی سنچری، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح

کراچی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچریاں سکور کیں اور پاکستان کو فتح دلائی۔ سلمان علی آغا نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ اس میچ میں پاکستان نے اپنی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی قائم کی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ کے لیے 260 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا، انہوں 206 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments