Sunday, February 23, 2025
Homeدنیاامارات میں عالمی دفاعی کانفرنس 2025 کا انعقاد

امارات میں عالمی دفاعی کانفرنس 2025 کا انعقاد

ابوظہبی:بین الاقوامی دفاعی کانفرنس 2025 کی سرگرمیاں آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہیں۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے قائدین، ماہرین اور دفاعی اور سکیورٹی کمپنیوں کے افراد شرکت رہے ہیں جو اس شعبے میں سب سے نمایاں چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دفاعی نظام کی تشکیل نو: جدت، انضمام اور لچک کے نعرے کے تحت ماہرین اپنے خیالات پیش کریں گے۔ تین سیشنز کے ذریعے کانفرنس میں عالمی بحران، دفاعی تیاریوں، ضروری سپلائی چینز کو درپیش خطرات کو کم کرنے کی کوششوں، گمراہ کن معلومات سے نمٹنے، اثر و رسوخ کی کارروائیوں اور عصری تنازعات میں معلومات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خلائی دنیا اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات اور مواقع پر بھی سیشن ہوگا۔ دنیا کے 12 ملکوں کے وزرائے دفاع اور مختلف شعبوں کے اعلیٰ حکام کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
بین الاقوامی دفاعی کانفرنس دفاع، اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ممتاز بین الاقوامی شخصیات اور مختلف ممالک کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں کی میزبانی کر رہی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر مستقبل کے دفاعی پروگراموں کا خاکہ پیش کرنے کے لیے ایک سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments