Thursday, February 20, 2025
Homeدنیاریاض میں روسی حکام سے ملاقات ٹرمپ- پوتین کی بات چیت کا...

ریاض میں روسی حکام سے ملاقات ٹرمپ- پوتین کی بات چیت کا فالو اپ ہے:واشنگٹن

ریاض:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے امریکہ منگل کو ریاض میں روسی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو یوکرین پر “مذاکرات” کے آغاز کے طور پر نہیں دیکھتا بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ہم منصب ولادیمیر پوتین کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت کا فالو اپ ہے۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے ریاض میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ “میرے خیال میں اسے تفصیلات یا کسی قسم کی بات چیت میں پیش رفت کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے”۔
انہوں نے کہا کہ”جیسا کہ صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے درخواست کی یہ دراصل اس فون کال کا فالو اپ ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور کیا ممکن ہے”۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو جو پیر کو ریاض پہنچےتھے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والز اور ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے ساتھ اس ملاقات میں شرکت کریں گے جو آج منگل کی صبح ریاض میں منعقد ہوگی۔
روسی ایوان صدر نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ روس کی نمائندگی اس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور پوتین کے سفارتی مشیر یوری اوشاکوف کریں گے۔
ترجمان نے یہ بتانے گریز کیا کہ آیا روبیو اور لاوروف الگ الگ ملاقات کریں گے یا ایک ساتھ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ ملاقات یوکرین پر مستقبل کے مذاکرات کی تیاری کے طور پر کام کر سکتی ہے، تو اس نے جواب دیا کہ میرے خیال میں یہ ملاقات ایک موقع ہو گی، یہ ایک پیش کش ہو گی لیکن اس نے ساتھ ہی اصرار کیا کہ واشنگٹن سب سے بڑھ کر یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا (روسی) بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں۔
دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری یوشاکوف نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن ابھی تک اس بات پر متفق نہیں ہوئے ہیں کہ یوکرین میں امن کے لیے بات چیت کیسے شروع کی جائے، کیونکہ امریکہ نے ابھی تک روس کے ساتھ بات چیت میں اپنا چیف مذاکرات کار مقرر نہیں کیا ہے۔
اوشاکوف روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ منگل کو سعودی عرب میں دو امریکی ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں شرکت کرنے والے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments