Saturday, February 22, 2025
Homeدنیاریاض میں جی سی سی رہنماؤں، مصری صدر اور شاہ اردن کی...

ریاض میں جی سی سی رہنماؤں، مصری صدر اور شاہ اردن کی دوستانہ ملاقات

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے گزشتہ روز رہنماؤں کو غیر رسمی دوستانہ ملاقات میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا۔
اس کے بعد جمعہ کو خلیج تعاون کونسل کے ملکوں کے رہنماؤں، اردن کے بادشاہ اور مصری صدر کے درمیان سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک دوستانہ ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ملاقات میں خطے کی صورت حال کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
یاد رہے اگلے چند روز میں غزہ سے متعلق نئی صورت حال پر عرب سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments