Sunday, February 23, 2025
Homeکھیلچیمپئنز ٹرافی: دبئی میں ہوگا گھمسان:ہندوستان ۔ پاکستان آمنے سامنے

چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں ہوگا گھمسان:ہندوستان ۔ پاکستان آمنے سامنے

دبئی : چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے ،روایتی جنگ کے لیے دبئی کا میدان تیار ہے ،برصغیر کے کرکٹ مداحوں کے لیے یہ اتوار بہت خاص ہوگا ،سب کے اپنے اپنے دعوے ہیں اور اندازے ۔لیکن یہ کرکٹ کا کھیل ہے ،جس کا دن ،اسی کی جیت ۔ بہرحال ہندوستان یقینی طور پر اتوار کو روایتی حریف پڑوسی پاکستان کے خلاف ایک برتری کے ساتھ میدان میں اترے گا، لیکن اس کے باوجود، کچھ چیلنجز ہیں جن کا ٹیم روہت شرما میچ شروع ہونے سے پہلے ہی تعاقب کرے گی۔میچ سے قبل فینز پر کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں کہ انہیں ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملےگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےگزشتہ ایونٹس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کی بات کی جائے تودونوں ٹیمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 3 بار پاکستان فاتح رہا ہے جب کہ 2 بار ہندوستان کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے میں آج پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقین کرکٹ اس میچ کے لیے بےحد پُرجوش ہیں، اور کرکٹ کا بخار اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کی تاریخی رقابت اور ایونٹ میں ان کے گزشتہ ریکارڈز نے اس میچ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔اگر چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایونٹس میں دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کو برتری حاصل رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان اب تک پانچ بار چیمپئنز ٹرافی میں مدِمقابل آ چکے ہیں، جن میں سے تین بار پاکستان نے میدان مارا، جبکہ دو بار ہندوستان فاتح رہا۔ آج دونوں ٹیمیں چھٹی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments