Friday, February 28, 2025
Homeکھیلپاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہونا تھا، لیکن رات بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔
اگرچہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے محض ایک رسمی کارروائی تھا، لیکن دونوں ہی ایونٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتی تھیں۔ تاہم، میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
بارش کے باعث خراب گراؤنڈ کنڈیشنز کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم نے بدھ کے روز اپنا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کر دیا تھا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments