Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانآر ایل ڈی نے یوپی کی دو سیٹوں پر کیا امیدواروں کا...

آر ایل ڈی نے یوپی کی دو سیٹوں پر کیا امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست سامنے آنے کے بعد اب راشٹریہ لوک دل نے بھی اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ آر ایل ڈی نے حال ہی میں باضابطہ طور پر این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد اس نے اتحاد کی دونوں نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے اتحاد میں ایک سیٹ کے لیے بھی امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے۔
جینت چودھری کی قیادت والی آر ایل ڈی نے بجنور لوک سبھا سیٹ سے چندن چوہان کو ٹکٹ دیا ہے اور راج کمار سنگوان کو باغپت سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ آر ایل ڈی نے قانون ساز کونسل کے لیے یوگیش نوہر (چودھری) پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس اعلان سے صاف ہے کہ جینت چودھری اور ان کی بیوی چارو الیکشن نہیں لڑیں گے۔
جینت چودھری نے ایکس پر کہاکہ یہ تینوں نمائندے، جو راشٹریہ لوک دل کا جھنڈا بلند رکھے ہوئے ہیں، آپ کی حمایت اور آشیرواد سے ایوان میں پہنچیں گے اور کسانوںاور ترقی کے بارے میں بات کریں گے۔
اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کی 13 نشستوں کے لیے 21 مارچ کو انتخابات ہونے ہیں۔ اس میں 10 سیٹیں بی جے پی اور 3 سیٹیں ایس پی کے حصے میں جا سکتی ہیں۔ بی جے پی-آر ایل ڈی اتحاد میں 2 لوک سبھا سیٹوں کے علاوہ آر ایل ڈی کو ایک وزارتی عہدہ اور ایک قانون ساز کونسل کی سیٹ دی گئی ہے۔
اس سے قبل بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں 195 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ ان میں اتر پردیش کی 51 سیٹوں کے امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں۔
اتر پردیش میں، بی جے پی این ڈی اے میں اپنے اتحادیوں کے لیے 6 سیٹیں چھوڑے گی۔ اپنا دل اور آر ایل ڈی کو دو دو اور نشاد پارٹی اور اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی کو ایک ایک سیٹ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments