Saturday, January 11, 2025
Homeدنیااسرائیلی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیوں کا اعلان

اسرائیلی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیوں کا اعلان

یروشلم:اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے اچانک حملے کے بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ فوجی عہدوں پر متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ سات اکتوبر کے حملوں میں مارے جانے والے رائے لیوی کی جگہ ملٹی ٹاسکنگ یونٹ کے لیے ایک نیا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ غزہ ڈویژن کی جنوبی بریگیڈ گولانی بریگیڈ کے لیے نئے کمانڈر مقرر کیے گئے تھے۔
اس فہرست میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے کے تین سینئر کمانڈرز، کرنل کے عہدے کے 11 نئے کمانڈرز اور 26 دیگر کے علاوہ ایک ہی رینک پر یونٹس کے درمیان تبادلے کیے گئے ہیں۔
فوج کے بیان کے مطابق ان تقرریوں میں دنیا کے متعدد ممالک میں ملٹری اتاشیوں کے دیگر عہدوں کے علاوہ فوج کی صفوں میں درجنوں عہدوں پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ تقرریوں کے نفاذ کے لیے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کی منظوری کا انتظار ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments