Saturday, January 11, 2025
Homeتعلیماردو یونیورسٹی میں جینومک مواد کے تجزیہ پر ورکشاپ

اردو یونیورسٹی میں جینومک مواد کے تجزیہ پر ورکشاپ

حیدرآباد (پریس نوٹ) پروفیسر مقبول احمد، شعبۂ نباتیات ، اسکول برائے سائنسی علوم ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب ”جینومک مواد کا تجزیہ“ کے موضوع پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا آج افتتاح عمل میں آیا جس میں پروفیسر شگفتہ شاہین نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جینومک مواد کا تجزیہ آج کے دور ضرورت ہے لیکن اس سے زیادہ اس مواد کے صیانت کی ضرورت ہے۔ مہمان اعزازی پروفیسر آر آر وینکٹ راجو، ایس کے یونیورسٹی، اننت پور اور ڈاکٹر وویک چندراموہن، سی ای او ، اسکائیومکس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
ابتداءمیں پروفیسر ایس مقبول احمد نے خیر مقدمی کلمات کہے اور بتایا کہ ملک بھر سے جملہ 63 شرکاءنے اس ورکشاپ کے لیے رجسٹریشن کروایا ہے۔ ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر ماروتی کے آر نے ورکشاپ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کی دو کتابیں ”پلانٹ فزیالوجی“ اور ”نرسری اینڈ گارڈیننگ“ جسے پروفیسر بشیر الدین، ڈاکٹر باسط، پروفیسر مقبول احمد، ڈاکٹر محمد فیضان، ڈاکٹر عزیز الرحمن خان اور ڈاکٹر غفور النساءنے تحریر کیا ہے کا اس موقع پر رسم اجراءعمل میں آیا۔
ڈاکٹر محمد فیضان، اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ محترمہ عروسہ فیاض ، ریسرچ اسکالر نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر وویک چندرا موہن اور ڈاکٹر بھویہ نے تکنیکی سیشنس میں تربیت فراہم کی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments