Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانبی ایس پی لوک سبھا انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں...

بی ایس پی لوک سبھا انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، مایاوتی کا اعلان

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہیں اور اپنے پرانے وعدے سے پیچھے ہٹ سکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ وہ کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔
ٹویٹ کرتے ہوئے مایاوتی نے لکھاکہ بی ایس پی ملک میں لوک سبھا کے عام انتخابات پوری تیاری اور طاقت کے ساتھ اپنی طاقت پر لڑ رہی ہے۔ ایسے میں انتخابی اتحاد یا تیسرا محاذ بنانے کی افواہیں پھیلانا سراسر فرضی اور غلط خبر ہے۔ میڈیا کو اس قسم کی مذموم خبریں دے کر اپنی ساکھ نہیں کھونی چاہیے۔ عوام کو بھی احتیاط کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ یوپی میں بی ایس پی کے اکیلے بڑی طاقت کے ساتھ الیکشن لڑنے کی وجہ سے اپوزیشن والے کافی بے چین نظر آرہے ہیں، اس لیے وہ طرح طرح کی افواہیں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، لیکن بہوجن سماج کے مفاد میں بی ایس پی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اکیلے الیکشن لڑنے کا عزم ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments