Sunday, January 12, 2025
Homeدنیامکہ مکرمہ: 350 سے زائد سنہرے اور مزین قرآن پاک کے نسخوں...

مکہ مکرمہ: 350 سے زائد سنہرے اور مزین قرآن پاک کے نسخوں کی نمائش

ریاض:اگلے ہفتے کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری رمضان المبارک 1445ھ کے مقدس مہینے کے موقع پر نایاب، سنہرے اور مزین قرآن پاک کے نسخوں کی ایک نمائش کا انعقاد کرے گی۔
یہ نمائش ان مخصوص نمائشوں کے تناظر میں ہے جو لائبریری مذہبی اور قومی مواقع پر منعقد کرتی ہے۔ اس نمائش سے زائرین، محققین، عرب اور اسلامی ثقافتی ورثہ کے فنون میں دلچسپی رکھنے والوں اور ان کا مطالعہ کرنے والوں کے لیےان کے بارے میں معلومات کے حصول کا موقع ملتا ہے نمائش کرتی ہے۔ نمائش کا انعقاد کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی المربع برانچ میں ہوگا۔
اس نمائش میں لائبریری کی ملکیتی 350 سے زیادہ قرآن پاک سے منتخب کردہ نادر مجموعے شامل ہیں، جن میں پچھلی صدیوں میں نقل کیے گئے سنہرے اور مزین قرآن، اسلامی آرائشی فنون، اور سورتوں اور آیات کے حاشیے سے گھیرنے والے سائیڈ پینلز اور چھوٹے چھوٹے فن پاروں کے لیے مختلف فنکارانہ طریقوں سے تیار کردہ نسخے،قرآن پاک کی سورتوں کو مختلف فنی رسم الخط میں تیار کیے گئے نسخے شامل ہیں۔
ان قرآن پاک کے نسخوں میں سے بعض شامی، عراقی، مصری، یمنی ، کوفی، الثلث ، التمبکتی اور السودانی رسم الخط میں تحریر کیے گئے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران تیار کیے جانے والے ان نسخوں کو اسلامی فنون کتابت کے بہترین شاہکار قرار دیا جاتا ہے۔
نمائش میں رکھے گئے قرآن کےنسخوں میں 13ویں صدی ھجری میں لکھا گیا ایک ایک نسخہ ہے۔ اس میں پھولوں اور جیومیٹرک آرائشوں کے ساتھ رنگین اور گلڈنگ اور لکیروں کے درمیان سنہری بادل ہیں۔ اسے تخلیقی انداز میں لکھا گیا تھا جسے (آئینہ) کہا جاتا ہے۔ پہلی سطر میں ایک حرف، لفظ یا الفاظ آخری سطر کے مساوی ہوتے ہیں۔ اسی طرح ہر سطر دوسری سطر سے ملتی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments