Sunday, January 12, 2025
Homeدنیارفح آگ کے دہانے پر، نیتن یاہو نے فوجی آپریشن کی منظوری...

رفح آگ کے دہانے پر، نیتن یاہو نے فوجی آپریشن کی منظوری دے دی

دبئی:معاملے کی سنگینی کے بارے میں تمام بین الاقوامی انتباہات کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ نیتن یاھو نے رفح میں فوجی کارروائیوں کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
دفتر نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نے رفح آپریشن کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ فوج وہاں سے آبادی کو نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو بے گھر ہوکر رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ دفتر نے حماس کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ قیدیوں کے حوالے سے حماس کے عزائم اب بھی غیر حقیقی ہیں۔
یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ایک اسرائیلی وفد کابینہ کے اجلاس کے بعد دوحہ روانہ ہو گا تاکہ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب نیتن یاہو کے دفتر نے گزشتہ فروری میں انکشاف کیا تھا کہ اس نے فوج کو رفح کو خالی کرنے اور حماس کی چار بٹالین کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ علاوہ ازیں فلسطینی ایوان صدر نے جمعہ کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں فوجی آپریشن کے نتائج سے خبردار کیا اور امریکی انتظامیہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوان صدر رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کو ایک نئے قتل عام اور نقل مکانی کے جرائم کی تکمیل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ فلسطینی ایوان صدر نے اس کو “ریڈ لائن ” قرار دیتے ہوئے نقل مکانی کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ اسرائیل امریکہ اور بین الاقوامی انتباہات کے باوجود رفح میں فوجی آپریشن پر اصرار کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments