Sunday, January 12, 2025
Homeدنیارمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں کی روضہ رسولؐ...

رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں کی روضہ رسولؐ پر حاضری

ریاض:رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی بڑی تعداد میں آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے مطابق ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی میں روزہ داروں کو غیر معمولی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انتظامی ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی تعداد 9818474 تک پہنچ گئی۔ اس دوران 739702 ہزار زائرین نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی ﷺ کی راہداریوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کام کیا زائرین اور نمازیوں کے داخلے کو مرکزی اور ذیلی کوریڈورز پر تقسیم کیا گیا تاکہ نقل و حرکت کی ہموار روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
زائرین اور نمازیوں میں زمزم کے پانی کی تقریباً 195800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور تقسیم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد 2908.53 تک پہنچ گئی۔
مقامی رہ نمائی سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد 132893 تک پہنچ گئی۔ 26910 زائرین نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments