Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانبھسم آرتی کے دوران مہاکال مندر میں لگی آگ، چیف پجاری سمیت...

بھسم آرتی کے دوران مہاکال مندر میں لگی آگ، چیف پجاری سمیت 13 افراد جھلس گئے

بھوپال:مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع مہاکال مندر میں پیر کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ہولی کے دن گربھ رہ میں ہونے والی بھسم آرتی کے دوران گلال پھونکنے سے آگ پھیل گئی اور اس کی وجہ سے 13 لوگ جھلس گئے۔ جلنے والوں میں پجاری اور خادم بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ مہاکال مندر میں بھسم آرتی کے پروہت پجاری سنجے گرو، وکاس پجاری، منوج پجاری، انش پروہت، نوکر مہیش شرما اور چنتامن گہلوت اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔
اس واقعہ کے دوران سی ایم موہن یادو کا بیٹا اور بیٹی بھی مندر میں موجود تھے۔ دونوں بھسم آرتی کو دیکھنے گئے تھے۔ دونوں محفوظ ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعلیٰ موہن یادو سے فون پر بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
اجین کے کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے کہا کہ بھسم آرتی کے دوران بھی گلال کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بھسم آرتی کے دوران مندر کے اندر کافور میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے اندر موجود 13 لوگ جل گئے۔ وہ لوگ ضلع اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کوئی گہرا زخم نہیں ہے، سب مستحکم ہیں اور ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ مندر میں درشن آسانی سے جاری ہے۔ مندر میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments