Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانکجریوال جی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، ہم ہولی نہیں...

کجریوال جی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، ہم ہولی نہیں کھیلیں گے، عام آدمی پارٹی کا فیصلہ

نئی دہلی:ہولی کا تہوار ملک بھر میں پیر یعنی 25 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دہلی حکومت کی وزیر آتیشی مارلینا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے تہیہ کر لیا ہے کہ ہم ہولی نہیں کھیلیں گے۔ کیونکہ ظالم ڈکٹیٹر نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکجریوال کو جیل میں ڈال دیا ہے۔
آتشی نے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے یہ فتح کی علامت ہے، ظلم پر انصاف کی علامت ہے۔ آج عام آدمی پارٹی کا ہر لیڈر دن رات اس برائی، ظلم اور ناانصافی سے لڑ رہا ہے۔
دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے بتایا کہ اس سال عام آدمی پارٹی نے ہولی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس سال عام آدمی پارٹی نے عزم کیا ہے کہ ہم رنگوں سے نہیں کھیلیں گے اور ہولی نہیں منائیں گے۔ کیونکہ ظالم ڈکٹیٹر نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو جیل میں ڈال دیا ہے۔ آج انہوں نے ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پورے ملک سے اپیل کرتے ہوئے آتشی نے مزید کہا کہ میں اس ہولی پر آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ ظلم اور برائی کے خلاف اس جنگ میں ہمارے ساتھ آئیں۔ یہ صرف آپ کی لڑائی نہیں ہے بلکہ پوری دہلی اور ملک کی جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments