Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاغزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل مسلسل تنہا ہو رہا ہے: ٹرمپ

غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل مسلسل تنہا ہو رہا ہے: ٹرمپ

دبئی:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے “بہت زیادہ عالمی حمایت” کھو رہا ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
“اسرائیل ہیوم” اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ “آپ کو جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔ آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا، آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میں کہتا ہوں کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آپ دنیا کے ایک بڑے حصے کی حمایت کھو رہے ہیں۔ آپ بہت زیادہ حمایت کھو رہے ہیں۔ جنگ ختم ہونی چاہیے اور مشن کو پورا کرنا چاہیے۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ حماس کے حملے کا کیا جواب دیتے ٹرمپ نے اخبار کو بتایا کہ “میں بھی اسی طرح جواب دیتا جس طرح اسرائیل نے جواب دیا”، لیکن انہوں نے اس جنگ کے تاثر یا عوامی تصویر پر تشویش کا اظہار کیا جس میں اسرائیلی حملے غزہ کی پٹی کو زیادہ تر ملبے میں تبدیل کر دیا ہے۔
غزہ میں جنگ غزہ میں حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں کیے گئے حملے کی وجہ سے شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 1,160 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔
حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جوابی حملے میں اب تک غزہ میں 32333 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments