Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانیوپی میں پلوی پٹیل اور اویسی کی پارٹی کا اتحاد، آج ہوگا...

یوپی میں پلوی پٹیل اور اویسی کی پارٹی کا اتحاد، آج ہوگا سیٹوں کا اعلان

لکھنؤ:لوک سبھا انتخابات کے لیے اتر پردیش کی انتخابی جنگ میں اپنا دل (کامیروادی) لیڈر اور ایس پی ایم ایل اے پلوی پٹیل نے اب اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ انڈیا الائنس سے الگ ہو کر پلوی پسماندہ، دلت اور مسلم (پی ڈی ایم) لیڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دراصل،اپنا دل (کمراوادی) پارٹی اب تک انڈیا اتحاد میں شامل تھی۔ اس پارٹی نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر یوپی کے پچھلے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ پارٹی نے تب سات سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن تمام سیٹوں پر ہار گئی تھی۔
پلوی پٹیل سرتھو سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں اکھلیش یادو کے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہو گئے۔ اس کے بعد وہ راہل گاندھی کے پریاگ راج کے دورے میں شریک ہوئیں۔ انہیں یقین تھا کہ کانگریس ان کی مدد کرے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بعد میں انہوں نے اکھلیش یادو کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔
اب اسد الدین اویسی اور پلوی پٹیل کی پارٹی مل کر لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ تاہم کتنی نشستوں پر الیکشن لڑا جائے گا اس کا اعلان آج مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ یوپی میں 9 لوک سبھا سیٹوں کے لیے نامزدگی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ آج کے پی سی میں اویسی بھی شامل ہوں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments