Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاسعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا:...

سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا: ذرائع

دبئی:باخبر ذرائع نے العربیہ سے گفتگو میں اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے میں کسی بھی سعودی شرکت کی تردید کردی ہے۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ نہیں ہے جس نے حالیہ حملوں کو روکنے میں سعودی عرب کی شرکت کے بارے میں بیانات شائع کیے ہوں۔ ایران نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کے خلاف حملے کئے تھے۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے بیانات شائع کیے اور انہیں ایک سرکاری سعودی ویب سائٹ سے منسوب کیا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے ایرانی حملوں کے تناظر میں حالیہ دفاعی اتحاد میں حصہ لیا ہے۔ 13 اپریل کی شام ایران نے اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغے تھے۔ تہران نے اشارہ کیا کہ حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا،۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے 99 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک دیا اور ان حملوں سے نیواتیم ایئر بیس کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments