Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانلوک سبھا الیکشن:پہلےمرحلہ کی ووٹنگ جاری،صدفیصد ووٹنگ ہونی چاہئے:آر ایس ایس سربراہ...

لوک سبھا الیکشن:پہلےمرحلہ کی ووٹنگ جاری،صدفیصد ووٹنگ ہونی چاہئے:آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت

نئی دہلی: ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان نشستوں کے لیے 1625 امیدوار میدان میں ہیں۔ ملک کے کونے کونے سے ووٹنگ کی تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں اپنا ووٹ ڈالا۔ کمل ناتھ خاندان نے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ووٹ ڈالا۔
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ سو فیصد ووٹنگ ہونی چاہیے۔ ووٹ دینا آپ کا فرض اور حق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح میں نے پہلا کام ووٹ ڈلنےکاکیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے اپنی انگلی پر سیاہی دکھائی۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے چھندواڑہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ یہاں سے ان کے بیٹے نکول ناتھ کانگریس کے ٹکٹ پر دوسری بار لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد کمل ناتھ نے کہا کہ انہیں چھندواڑہ کے لوگوں پر پورا بھروسہ ہے۔ پوری امید ہے کہ وہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
راجستھان کے وزیر راجیہ وردھن راٹھور نے کہاکہپیغام یہ ہے کہ ووٹر ملک کی تعمیر کرتے ہیں اور یہ الیکشن کوئی چھوٹا الیکشن نہیں ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا الیکشن ہے۔ یہ وہ ملک ہے جو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور جلد ہی تیسری بڑی معیشت بن جائے گی۔ یہ ایک فیصلہ کن الیکشن ہے، جو ہمیںمودی گارنٹی کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بنانے جا رہا ہے۔
آسام کی جورہاٹ سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے گورو گوگوئی نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما نے بھی ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ صبح سے پولنگ اسٹیشن پر بھیڑ دیکھ کر اچھا لگا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے اہلکار بھی بھیجے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ خود گاڑی چلا کر پولنگ سٹیشن تک پہنچے۔
راجستھان کی بیکانیر لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے۔ یہاں مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار ارجن رام میگھوال نے اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کا تہوار ہے۔ آج کا دن اہم ہے کیونکہ آج پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ راجستھان میں 12 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بیکانیر بھی اس میں شامل ہے۔ پہلے مرحلے سے ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔ اس لیے سب کو اپنا ووٹ ضرور دینا چاہیے۔
اس بار بی جے پی نے اتر پردیش حکومت کے وزیر جتن پرساد کو پیلی بھیت لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ووٹنگ کا دن ہے۔ اپنے ووٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ وزیر اعظم 400 سیٹیں عبور کر کے تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے۔ مجھے پیلی بھیت کے لوگوں کا پورا آشیرواد ملے گا اور کمل کا پھول بھاری اکثریت سے کھلے گا۔
مرکزی وزیر سربانند سونووال آسام کی ڈبروگڑھ لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ خوشی سے اس ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گے۔ کانگریس کو اپنی صورتحال کو دیکھنا چاہئے، اسے پہلے سے کم سیٹیں ملنے والی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments