Saturday, January 11, 2025
Homeکاروبارٹیسلا نے فنی خرابی کے باعث ٹرکوں کی کھیپ مارکیٹ سے واپس...

ٹیسلا نے فنی خرابی کے باعث ٹرکوں کی کھیپ مارکیٹ سے واپس بلا لی

واشنگٹن:دنیا کی معروف ٹرک ساز کمپنی ٹیسلا نے اپنے تیار کردہ تقریباً چار ہزار سائبر ٹرک مارکیٹ سے واپس منگوا لیے ہیں ۔ ٹیسلا کمپنی نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ ان ٹرکوں کے اس کھیپ کو اب تک خرید کر بروئے کار لانے والوں نے یہ شکایت کی تھی کہ ان ٹرکوں کے ‘ ایکسیلیٹر ‘ خود ہی متحرک ہو جاتے ہیں اور گاڑی خود بخود تیز ہو جاتی ہے جس کے بعد حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
یہ شکایت نیشنل ہائی وے کی انتظامیہ کی طرف سے بھی سامنے آئی تھی کہ اس سے ٹریفک میں خلل آ جاتا ہے اور حادثات ہو سکتے ہیں۔ ٹیسلا کے مطابق اس کے 3878 سائبر ٹرک جو اس تکنیکی خرابی والی کھیپ میں بن کر مارکیٹ میں موجود تھے انہیں واپس بلا لیا ہے۔
واپس بلائی گئی کھیپ نومبر 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان تیار ہوئی تھی۔ جسے مارکیٹ میں بھیجنے کے ساتھ ہی واپس بلا لیا گیا ہے۔ تاہم پچھلے پیر تک ٹیسلا کے لئے ایسی کوئی اطلاعات نہیں تھیں کہ کسی جگہ کوئی حادثہ ہوا ہو یا کوئی زخمی ہوا ہو۔
ٹیسلا کمپنی نے بتایا ہے کہ ان واپس منگوائے گئے سائبر ٹرکوں میں فٹ کرنے کے لیے نئے سرے سے پیڈل بنانا شروع کر دیے گئے ہیں۔ خیال رہے ٹیسلاایلون مسک کی زیر ملکیت بڑی کمپنی ہے۔ ٹیسلا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹیسلا کسٹمر سروس کے لیے مالکان ٹیسلاکسٹمر سروس سے اس نمبر 1-877-798-3752 کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ ٹرک جن کی واپسی کرانی ہو اس کے لیے ایس بی-24-33-003 ٹیسلا کا نمبر ہے۔ امکان ہے کہ گاڑیوں کے مالکان کو جون میں خطوط بھیجے جائیں گے۔
ایلون مسک نے ماہ اکتوبر میں ہونے والی کانفرنس کال کے موقع پر کہا کہ سائبر ٹرک پر کام کر کے ہم نقصان میں گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments