Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاپہلی بار درخواست دینے پر خلیجی شہریوں کو 5 سال کے لیے...

پہلی بار درخواست دینے پر خلیجی شہریوں کو 5 سال کے لیے شینگن ویزا ملے گا

دبئی:نجی یورپی ذرائع نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو تصدیق کی ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ملکوں کے شہریوں کے لیے “شینگن ویزا” کے نظام کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پہلی بار درخواست دینے پر انہیں 5 سال کی مدت کے لیے ویزا دیا جائے گا۔ یہ اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی یونین اور جی سی سی اپنے مفادات کے لیے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔ یاد رہے خلیج تعاون کونسل نے اس سے قبل یورپی یونین کے ساتھ جی سی سی ممالک کے شہریوں کو شینگن ویزا سے استثنیٰ دینے سے متعلق امور پر بات چیت کی تھی۔
خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین تاریخی تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں بلاکس بہت سے معاملات پر نقطہ نظر کو ایک دوسرے کے قریب لانے، مشترکہ اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ خطے اور دنیا میں استحکام اور ترقی کی حمایت اور بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دونوں بلاکس موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے شراکت داریاں بہتر کرنے کو بھی تیار ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments