Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاچار سال بعد عراق کے لیے بحرینی پروازوں کی بحالی کا اعلان

چار سال بعد عراق کے لیے بحرینی پروازوں کی بحالی کا اعلان

بحرين:بحرین نے طویل عرصے تک عراق کے لیے اپنی قومی ائیر لائن کی پروازیں معطل رکھنے کے بعد ہفتے کے روز از سر نو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا ہے بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر چار سال کی سروس معطلی کے بعد عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق بحرین کی عراق کے لیے پروازیں 2020 میں کرونا کی وبا کی وجہ سے معطل کی گئی تھیں۔ تاہم یہ معطلی کرونا کے خاتمے کے بعد بھی ابھی تک جاری رہی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments