Saturday, January 11, 2025
Homeتعلیمدہلی-این سی آر کے 50 سے زیادہ اسکولوں میں بم کی دھمکی،...

دہلی-این سی آر کے 50 سے زیادہ اسکولوں میں بم کی دھمکی، تمام ڈی پی ایس بند، فورس تعینات

نئی دہلی:بم کی خبر ملنے کے بعد آج صبح دہلی اور نوئیڈا کے کئی اسکولوں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ بم کی کال کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کو بلایا گیا جہاں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، دہلی پولیس اور اینٹی بم اسکواڈ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ فی الحال سکولوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر اسکول کے بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ 50 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکیوں والی ای میلز بھیجی گئی ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو 35 سے زائد اسکولوں کی کالیں موصول ہوئی ہیں۔
پہلی اطلاع دہلی کے دوارکا کے ڈی پی ایس اسکول سے آئی ہے جہاں بم کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور بچوں کو گھر واپس بھیج دیا۔ بم اسکواڈ سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔ پورے اسکول کی تلاشی لی جارہی ہے۔ دوسرا معاملہ مشرقی دہلی کے میور وہار میں واقع مدر میری اسکول کا ہے۔ یہاں سے بچوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
دہلی کے بعد نوئیڈا ڈی پی ایس میں بھی بم کی دھمکی ملی ہے جس کے بعد تمام ڈی پی ایس اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ اس کے لیے پرنسپل کی جانب سے تمام بچوں کے والدین کو پیغام بھیجا گیا ہے جس میں اسکول کی چھٹی کی خبر دی گئی ہے۔ نوئیڈا کے تمام ڈی پی ایس اسکولوں میں پولیس فورس بھیج دی گئی ہے اور اسکولوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا جارہا ہے۔
پرنسپل آفس سے طلباء کے والدین کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی وجہ سے اسکول بند کیا جا رہا ہے۔ اس پیغام میں طلباء کی حفاظت سے متعلق ای میل موصول ہونے کی بھی معلومات دی گئی ہیں۔ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ بچوں کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر واپس بھیجا جا رہا ہے۔ بچوں کو ان تمام اسکولوں میں واپس بھیج دیا گیا ہے جہاں سے بم سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں۔ تمام مقامات پر پولیس فورس بھیج دی گئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ان اسکولوں کو ای میل کے ذریعے دھمکیاں بھیجی گئی ہیں، جس میں اسی طرز کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے ایک بیان جاری کر کے بچوں کے والدین اور سرپرستوں سے پریشان نہ ہونے کو کہا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل کے آئی پی ایڈریس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کہیں سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ شرپسندوں کی طرف سے خوف و ہراس پھیلانے کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔
ڈی پی ایس دوارکا
ڈی پی ایس وسنت وہار
ڈی پی ایس نوئیڈا
دہلی سنسکرت اسکول
امیٹی پشپ وہار
مدر مریم میور وہار
گریٹر نوئیڈا ڈی پی ایس

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments