Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانچند پیسوں کے لئے کروڑوں لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا،کوویشیلڈ ویکسین...

چند پیسوں کے لئے کروڑوں لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا،کوویشیلڈ ویکسین پر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

لکھنؤ: کوویشیلڈ ویکسین کےسائیڈ ایفیکٹس پر تنازعہ کے درمیان، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ایک ویکسین بنانے والے سے سیاسی چندہ اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ اس کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اس طرح کی مہلک ادویات کی اجازت دینا کسی کے قتل کی سازش کے مترادف ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
اکھلیش یادو نے سوشل سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ چند کروڑ روپے چندہ کے نام پر ملک کی 80 فیصد آبادی کی جانیں قربان کر دی گئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کا اصل فارمولا بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے چاہنے والے ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس میں مبتلا تھے یا جنہیں ویکسین کے مضر اثرات کا خدشہ تھا، ان کے شکوک و شبہات اب درست ثابت ہو گئے ہیں۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہے ہیں کہ مکمل جانچ کے بغیر ویکسین دینا درست نہیں تھا۔ اب جب کوویشیلڈ ویکسین بنانے والی کمپنی نے خود ہی ایک غیر ملکی عدالت میں اس کے برے اثرات کا اعتراف کر لیا ہے تو پھر عوام کو مزید کیا ثبوت چاہیے؟
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ہیڈ کوارٹر والی دوا ساز کمپنی اسٹرازنیکانے تسلیم کیا ہے کہ “بہت ہی غیر معمولی معاملات” میں، اس کی کووڈ19 ویکسین، جسے یورپ میں ویکسجاوریا اور ہندوستان میں کوویشیلڈ کہا جاتا ہے، خون کے جمنے سے متعلق ضمنی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔
ہندوستان میں اسٹرازینکا ویکسین سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کی تھی۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ حکمران پارٹی نے ویکسین بنانے والی کمپنی سے سیاسی چندہ اکٹھا کرکے لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
واضح رہےکہ ایس پی لیڈروں کی طرف سے اس سلسلے میں لگاتار الزامات لگائے جا رہے ہیں اور بدھ کو خود اکھلیش یادو نے قیادت سنبھالی اور ویکسین کو لے کر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بڑا الزام لگایا۔ اس سے پہلے شیو پال یادو اور ڈمپل یادو نے ویکسین کو لے کر بی جے پی پر حملہ کیا تھا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments