Saturday, January 11, 2025
HomeUncategorizedلالو یادو کا وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ

لالو یادو کا وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ

پٹنہ:ملک میں لوک سبھا انتخابات ہو رہے ہیں۔ دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور تیسرے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ووٹنگ کل سات مرحلوں میں ہونی ہے۔ اس دوران ایک طرف رہنما انتخابی جلسے کر رہے ہیں تو دوسری طرف ایک دوسرے پر حملے بھی کر رہے ہیں۔ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو بھی اس الیکشن میں ایکٹیو موڈ میں ہیں۔ جمعہ (03 مئی) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں بتایا کہ پی ایم مودی کے پسندیدہ الفاظ کون سے ہیں۔
لالو پرساد یادو نے ٹویٹر پر لکھاکہ ہم وطنوں کو سلام! آج ہندی زبان میں تقریبا 1.5 لاکھ الفاظ بولے جاتے ہیں اور مطالعہ کی تمام شاخوں میں تکنیکی الفاظ سمیت تقریبا 6.5 لاکھ الفاظ ہیں، لیکن وزیراعظم مودی کےسب سے زیادہ پسندیدہ الفاظ ہیں- پاکستان، شمشان گھاٹ، قبرستان، ہندو-مسلم، مندر-مسجد، مچھلی-مغل، منگل سوتر، گائے بھینس۔
لالو یادو نے مزید لکھاکہ مذکورہ فہرست پہلے دو مرحلوں کے انتخابات تک ہے۔ ساتویں مرحلے تک، اس فہرست میں کچھ دو چار نام بڑھ سکتے ہیں۔ نوکری-روزگار، غریبی-کسان، مہنگائی-بے روزگاری، ترقی- مسائل۔ جیسے سرمایہ کاری، طلباء، سائنس، نوجوان وغیرہ کو بھلا دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments