Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاجعلی حج اشتہارات سے محتاط رہیں، جواب نہ دیں: سعودی عرب

جعلی حج اشتہارات سے محتاط رہیں، جواب نہ دیں: سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب میں عوامی سکیورٹی کے ادارے نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سائٹس پر دوسروں کی جانب سے حج کرنے، ضیوف الرحمان کے لیے قربانیاں محفوظ کرنے اور تقسیم کرنے، حج سے متعلق کڑے فروخت کرنے، نقل و حمل کے ذرائع کو محفوظ بنانے اور دیگر گمراہ کن اشتہارات سے خبردار رہیں اور ایسے اشتہارات کا جواب نہ دیں۔
فرضی افراد اور اداروں کے ذریعے دھوکہ دہی کرنے والوں کے پکڑے جانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سزاؤں پر پر عمل کرایا جائے گا۔ سعودی حکام نے واضح کیا کہ قربانیوں اور ان قربانیوں سے فائدہ اٹھانے کا سعودی پروجیکٹ ایک سرکاری اتھارٹی کے ذریعے رو بہ عمل ہوتاہے۔ صرف یہی اتھارٹی قربانیوں، فدیوں اور خیرات کے حوالے سے تشہیر کرنے کی مجاز ہے۔ اسی اتھارٹی سے قربانی کے جانوروں کو خریدا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کی باضابطہ ویب سائٹ
’’adahi.org‘‘
ہے۔
پبلک سیکیورٹی سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم افراد سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مخصوص فون نمبروں پر دیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments