Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلآر سی بی کی جیت کے بعد انوشکا شرما کا ردعمل وائرل

آر سی بی کی جیت کے بعد انوشکا شرما کا ردعمل وائرل

بنگلورو:رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) نے آئی پی ایل 2024 کے 62 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو 47 رنز سے شکست دی۔ یہ سیزن میں آر سی بی کی لگاتار پانچویں جیت تھی۔ اس جیت کے بعد وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سکون کا سانس لیا اور ہاتھ جوڑ کر خدا کا شکر ادا کیا۔ انوشکا شرما کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کھیلا گیا، جسے دیکھنے انوشکا شرما آئی تھیں۔ انوشکا کو کئی بار سٹینڈز سے دیکھا گیا۔ بنگلورو کی جیت کے بعد انوشکا کا ردعمل وائرل ہوگیا۔ ان کے مداحوں کو یہ ردعمل بہت پسند آرہا ہے۔
دہلی کیپٹلس کے خلاف جیت کے بعد آر سی بی نے خود کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھا ہے۔ لگاتار پانچ فتوحات حاصل کرنے کے بعد، ٹیم 12 پوائنٹس اور +0.387 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ اس سے قبل، لگاتار 6 میچ ہارنے کے بعد، بنگلورو پوائنٹس ٹیبل میں 10ویں نمبر پر پہنچ گیا تھا۔ لیکن ٹیم نے شاندار ریکوری کی اور خود کو پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔
بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلورو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ رجت پاٹیدار نے ٹیم کے لیے سب سے بڑی اننگز کھیلی اور 32 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ول جیکس نے 29 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 41 رنز بنائے۔
اس کے بعد دہلی کیپٹلس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.1 اوور میں 140 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ دہلی کے لیے کپتان اکشر پٹیل نے 39 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ لیکن اس دوران کوئی اور بلے باز اکشر کا ساتھ نہیں دے سکا۔ بنگلورو کی جانب سے یش دیال نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments