Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانپانی پت شہر کی سابق ایم ایل اے روہتا ریوڈی کانگریس میں...

پانی پت شہر کی سابق ایم ایل اے روہتا ریوڈی کانگریس میں شامل، بی جے پی سے مستعفی

پانی پت:ہریانہ میں حکمراں بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پانی پت شہر کی سابق ایم ایل اے روہتا ریوڈی منگل کو باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ روہتا 2014 میں پانی پت اربن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے رہ چکی تھیں، لیکن 2019 میں بی جے پی نے ان کا ٹکٹ منسوخ کر دیا تھا، اس کے بعد سے کہا جا رہا تھا کہ وہ پارٹی سے ناراض ہیں، اور اتوار 12 مئی کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد روہتا نے کہا کہ جس اعتماد کے ساتھ وہ بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں وہ اب نہیں رہا۔ صرف ایک سابق ایم ایل اے ہی نہیں، پارٹی کے کارکنوں کی بھی نہیںچل رہی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments