Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاعمرہ ویزا پر حج کرنا ممنوع ہے: سعودی عرب کا انتباہ

عمرہ ویزا پر حج کرنا ممنوع ہے: سعودی عرب کا انتباہ

مکہ مکرمہ:سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم عمرہ ویزہ رکھنے والے اس سال اس ویزے کے ساتھ حج نہیں کر سکیں گے۔ وزارت نے زور دیا کہ عمرہ ویزے کی میعاد پر عمل کیا جائے اور خاص طور پر مکہ مکرمہ کو چھوڑنے اور تین ماہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانے پر عمل کرانے کی ہدایت کی۔
سعودی وزارت نے کہا کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اور حج پرمٹ یا ویزا نہ رکھنے والے افراد کو نقل و حمل کے قانون کی خلاف ورزی کے تحت سزا دی جائے گی۔ وزارت نے متنبہ کیا کہ حج سیزن کے قریب آنے پر جعلی اور گمراہ کن حج اشتہاری مہم چلانے والوں کی گرفتاری کی جائے گی۔ واضح رہے پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی سزا 10 ہزار ریال جرمانہ اور ملک بدری ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments