Sunday, January 12, 2025
Homeدنیااب تک 10لاکھ غیرملکی عازمین حج مکہ پہنچے

اب تک 10لاکھ غیرملکی عازمین حج مکہ پہنچے

مکہ: رواں سال حج ادائیگی کے لیے تقریباً 10 لاکھ غیرملکی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ہوائی سفر کے ذریعے 896،287 جبکہ زمینی راستوں سے 37،280 اور سمندری راستوں سے 2399 عازمین سعودی عرب پہنچے۔ سعودی میڈیا کے مطابق عازمینِ حج کے سعودی عرب میں داخل ہونے کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔ ہر سال اس موقع پر لاکھوں افراد کا اجتماع ہوتا ہے۔ غور طلب ہے کہ زندگی میں ایک بار صاحب استطاعت پر حج فرض ہے اور اس کے بعد جتنے بھی حج کیے جائیں گے ان کا شمار نفل حج میں ہوگا۔
مسلمان ہر سال اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 8 سے 12 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی زیارت کے لیے حاضر ہو کر وہاں جو مخصوص عبادت انجام دیتے ہیں، اس مجموعہ عبادات کو اسلامی اصطلاح میں حج اور ان انجام دی جانے والی عبادات کو مناسک حج کہتے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ سعودی عرب نے اس دوران سعودی نیشنل بینک کے تعاون سے اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی نسک والٹ کا اجرا کیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق نسک والٹ ایسا ڈیجیٹل والٹ ہے جس کے ذریعہ عازمین حج اپنی رقم محفوظ کرسکتے، ٹرانسفر کرسکتے ہیں، خریداری کرسکتے ہیں اور کرنسی تبدیل کرسکتے ہیں۔ وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے وزارت کے صدر دفتر میں سعودی نیشنل بینک کے ذمہ داروں کی موجودگی میں نسک والٹ کا اجرا کیا ہے۔
سعودی نیشنل بینک کے حکام نے کہا ہے کہ نسک والٹ خاص طور پر عازمین حج کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے بہت محفوظ ہے اور اس کے ذریعہ رقم ساتھ لے جانے یا کرنسی تبدیل کرنے، رقم چوری ہونے اور گم ہونے کا خدشہ نہیں رہتا۔ نسک والٹ میں بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ ہے جسے کسی بھی دکان پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments