Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلٹی 20 ورلڈ کپ 2024: افغانستان نے یوگانڈا کو ہرایا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: افغانستان نے یوگانڈا کو ہرایا

اس میچ میں یوگانڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لیے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کریز پر آئے اور 154 رن بنائے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 5 ویں لیگ میچ میں گروپ سی میں شامل افغانستان کا مقابلہ یوگانڈا کے ساتھ ہوا۔ اس میچ میں افغانستان نے اپنی ٹیم کے اسٹار بلے باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کی شاندار اننگز کے ساتھ فاروقی کی 5 وکٹوں کی بدولت یوگانڈا کو یک طرفہ شکست دی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رن بنائے جس کے جواب میں یوگانڈا کی ٹیم 16 اوورز میں 58 رن پر ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ یوگانڈا کو افغانستان سے 125 رن کے ریکارڈ فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ افغانستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں رن کے لحاظ سے چوتھی جیت تھی۔ فاروقی کو ان کی عمدہ بانگ پر ’پلیئر آف دی میچ‘منتخب کیا گیا ہے۔
اس میچ میں یوگانڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ اس ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لیے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کریز پر آئے۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 154 رن کی انتہائی مضبوط شراکت ہوئی اور پھر زادران 70 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے یہ رن 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ اس کے بعد آئی پی ایل میں کے کے آر کی جانب سے کھیلنے والے رحمان اللہ گرباز نے بھی شاندار اننگز کھیلی اور 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں میں 76 رن بنائے۔ محمد نبی 14 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان راشد خان 2 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
یوگانڈا کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف ملا تھا لیکن یہ ٹیم افغانستان کی بالنگ کے سامنے مکمل طور پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 4 اوورز میں 9 رن دے کر 5 وکٹ لیے جبکہ نوین الحق اور کپتان راشد خان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں اور مجیب الرحمان کو ایک وکٹ لینے میں کامیابی ملی۔ یوگانڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ نے 11 اور رابنسن اوبیا نے 14 رن بنائے جب کہ ٹیم کے 4 بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے اور 5 بلے باز دو ہندسوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ فاروقی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین گیند بازی کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آئے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments