Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاحج سکیورٹی فورسز کی تیاریاں مکمل، سعودی وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

حج سکیورٹی فورسز کی تیاریاں مکمل، سعودی وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

مکہ:سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے حج سیکیورٹی فورسز کی تیاریوں کی تصدیق کی کہ وہ عازمین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے رہے ہیں۔
پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حج سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا کہ عازمین کی سکیورٹی فورسز نے اس سال کے حج سیزن کے لیے سکیورٹی اور احتیاطی منصوبوں کے مطابق اپنے تفویض کردہ کاموں کو ابتدائی تیاری کے مطابق انجام دینا شروع کردیا ہے۔ فورسز کی طرف سے کاموں کے نفاذ کی منصوبہ بندی کی مہارت اور درستی کی عکاسی ہو رہی ہے۔
سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز حج سیکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے
سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز حج سیکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تیاری ہر ایک کے اپنے مذہبی اور قومی فریضے کے بارے میں عظیم ذمہ داری کے احساس کی روشنی میں کی گئی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی تعمیل میں اور وزیر داخلہ کی براہ راست نگرانی میں تمام امور انجام دئیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج سکورٹی فورسز ہر اس چیز کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں جو ضیوف الرحمٰن کے امن میں خلل ڈال سکتی ہے ۔ فورسز اس چیز کو یقینی بنا رہی ہیں کہ ضیوف الرحمٰن اپنے مناسک آسانی اور پورے یقین سے ادا کرسکیں۔
حج سکیورٹی فورسز نے کئی حفاظتی مفروضوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ تیاریاں قابلیت اور مہارت کی اعلی سطح کو ظاہر کر رہی ہیں۔ سب سے نمایاں میکانزم، بکتر بند گاڑیاں، خصوصی گاڑیاں اور سکیورٹی ایوی ایشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔
حج سیکورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ فوجی پریڈ ضیوف الرحمٰن کی خدمت کے لئے حج سکیورٹی فورسز کی تیاری کی تصدیق کر رہی ہے۔ اس تیاری میں بہت سے مفروضوں اور متعدد تشکیلات پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔ عوامی تحفظ، ٹریفک، ہجوم کے انتظام اور ہنگامی منصوبوں کو برقرار رکھنے کے پہلوؤں سے تیاری کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج کے سیزن میں حفاظتی خدمات کی مکمل تیاری ہے۔ یہ مرحلہ وار اور مجموعی تیاریاں ہوتی ہیں جو پچھلے سال کے حج سیزن کے اختتام پر شروع ہو جاتی ہیں اور پھر تمام مراحل سے گزر کر حتمی سسٹم تک پہنچتی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments