Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستاناجیت ڈوبھال تیسری مرتبہ قومی سلامتی مشیر مقرر

اجیت ڈوبھال تیسری مرتبہ قومی سلامتی مشیر مقرر

نئی دہلی :مودی حکومت نے ایک بار پھر اجیت ڈوبھال کو قومی سلامتی مشیر مقرر کردیا ہے ۔اس سلسلے میں جمعرات کو جاری ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 10 جون سے ڈوبھال کی تقرری کو منظوری دے دی تھی۔ان کی تقرری وزیر اعظم کی میعاد کے ساتھ یا اگلے احکام تک ہو گی۔
اجیت ڈوبھال نئی حکومت کے قیام کے بعد اپنی پہلی اسائنمنٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اٹلی جا رہے ہیں۔ یہاں وہ جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے کویت میں آگ لگنے سے 42 ہندوستانیوں کی موت کا بھی جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ڈوبھال بھی موجود تھے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، ‘کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اجیت ڈوول کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ان کی تقرری 10 جون 2024 کو ہوئی ہے۔ ان کی مدت ملازمت اگلے احکامات تک یا وزیر اعظم کی مدت تک برقرار رہے گی۔
اجیت ڈوبھال کی مودی حکومت کے دوران اچھی حیثیت رہی ہے اور انہیں کابینہ کا درجہ ملتا رہا ہے۔ اجیت ڈوبھال ایک آئی پی ایس افسر رہ چکے ہیں اور انٹیلی جنس افسر کے طور پر ان کے کام کو بہت سراہا جاتا ہے۔ وہ 2014 میں ہی پی ایم مودی کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر منسلک تھے۔ ہندوستان کی سیکورٹی پالیسی پر اجیت ڈوبھال کی چھاپ نظر آرہی ہے۔ وہ جموں و کشمیر میں پاکستان سے متاثر دہشت گردی اور ملک اور بیرون ملک خالصتان کے عروج کے بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈوبھال کو عرب ممالک کے ساتھ ہندوستان کے بہتر تعلقات کا ذمہ دار بھی مانا جاتا ہے۔ مودی حکومت کے دور میں ہندوستان نے پاکستان کے بارے میں سخت پالیسی اپنائی ہے۔ اڑی حملے کے بعد بھارت نے حملہ کیا۔ اس کے علاوہ پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارت نے جارحانہ کارروائی کی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments