Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاسعودی عرب کی بیجنگ انٹرنیشنل ایکسپو 2024 میں شرکت

سعودی عرب کی بیجنگ انٹرنیشنل ایکسپو 2024 میں شرکت

ریاض:سعودی عرب نے بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر 2024 میں اس سال کے سیشن کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنے پویلین کا افتتاح کردیا۔ یہ کتابی میلہ 19 سے 23 جون کو چین کے دارالحکومت میں منعقد ہو رہا ہے۔ سعودی ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی نے ثقافتی اداروں کے ایک گروپ کے ساتھ اپنے ملک کے وفود کی قیادت کی۔ اس گروپ کی نمائندگی ہیریٹیج اتھارٹی، کلنری آرٹس اتھارٹی، وزارت سرمایہ کاری، شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن، شاہ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار عربی لینگوئج، کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور سعودی پبلشنگ سوسائٹی کر رہے تھے۔
سعودی شرکت کا مقصد چینی عوام کے سامنے سعودی ثقافتی پہلو کو اجاگر کرنا اور ثقافتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ان سے ملنے والے غیر معمولی فوائد اور مراعات کو فروغ دینا ہے۔
لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان نے کہا ہے کہ بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر سعودی عرب کی شرکت ثقافتوں کے درمیان تاریخی مکالمے کو بڑھانے کے نقطہ نظر کے تحت آتی ہے۔ یہ شرکت دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کی تصدیق بھی کر رہی ہے۔ دونوں ممالک ادب اور فنون میں مشترکہ تعاون کے شعبوں کو ترقی دے رہے ہیں۔
اتھارٹی اور اس کے شراکت دار چینی عوام کے سامنے مملکت سعودی عرب کو اس طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں جو مملکت کے علم کے ذخیرے کو نمایاں کرے اور سعودی ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش کتاب اور اشاعت کی صنعت کے لیے ایک معاون ثابت ہوگی۔ یہ میلہ سعودی پبلشرز کو ان کے چینی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے اور علم کے تبادلے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
سعودی پویلین میں مملکت میں دریافت ہونے والی کتابوں، مخطوطات اور فن پاروں کی ایک خصوصی نمائش رکھی گئی ہے۔ روایتی پرفارمنگ آرٹس کی لائیو پرفارمنس بھی شامل کی گئی ہے۔ سعودی عشائیہ کے لیے ایک خصوصی نائٹ بھی منعقد کی جائے گی جس میں سعودی پرفارمنگ آرٹس اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے مختلف قسم کے مقامی پکوان پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلہ پہلی مرتبہ 1986 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کا اہتمام چائنا نیشنل پبلیکیشنز امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ گروپ نے کیا ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کتاب میلہ ہے۔ یہ میلہ چین اور ایشیائی براعظموں میں سب سے زیادہ بااثر میلہ ہے۔ اس میں 100 ملکوں سے 2600 سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments