Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستاندہلی-این سی آر: اگلے 3 دنوں تک موسلا دھار بارش کا امکان

دہلی-این سی آر: اگلے 3 دنوں تک موسلا دھار بارش کا امکان

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں مانسون پہنچ گیا ہے۔ لوگ مان سون کی بارشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کئی مقامات پر بارش نے شدید شکل اختیار کر لی ہے۔ اتراکھنڈ میں ایک دن کی بارش نے ہریدوار اور رشی کیش میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے آج بھی دہلی-این سی آر کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ میں بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ دہلی کے علاوہ بہار، سکم، آسام، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک، کیرالہ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
آج دہلی کا موسم کیسا رہے گا؟
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر اور منگل کو دارالحکومت میں ابر آلود آسمان اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے یہ بھی کہا کہ دہلی اور اس سے ملحقہ ریاستوں میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
راجدھانی لکھنؤ سمیت پوری ریاست اتر پردیش میں مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔ اتوار کو کئی اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ گورکھپور، دیوریا اور سنت کبیر نگر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ وہاں 22 لوگ جھلس گئے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بہار میں اگلے تین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
مانسون راجدھانی پٹنہ سمیت پورے بہار میں سرگرم ہے۔ پٹنہ اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کی صبح بارش سے لوگوں کو راحت ملی۔ پٹنہ میں 7.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسمیات کے مرکز کے مطابق، اتر پردیش اور بہار کے اوپر ایک سائیکلون سرکولیشن ایریا بن گیا ہے۔ ان کے اثرات کی وجہ سے اگلے تین دنوں کے دوران راجدھانی سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور انتہائی موسلادھار بارش کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اتراکھنڈ-ہماچل میں اورنج الرٹ جاری
اتوار کو نینی تال اور ادھم سنگھ نگر کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ پیر کو دہرادون، پوڑی، ہریدوار، نینیتال، چمپاوت اور ادھم سنگھ نگر میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے تین اضلاع بلاس پور، سولن اور سرمور میں گرج چمک اور تیز بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments