Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاغزہ جنگ کے بعد مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہوچکا: سعودی وزیرخارجہ

غزہ جنگ کے بعد مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہوچکا: سعودی وزیرخارجہ

ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ نے تنازعہ فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کےحوالے سے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم موجودہ سیاسی افراتفری کے عالم میں بین الاقوامی نظام کے قوانین کے نفاذ پر زور دیتے رہیں گے‘۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی خطے میں امن اور سلامتی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری اس بات پر متفق ہے کہ خطے میں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کو روکنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی کوششیں جاری ہیں۔ العربیہ/الحدث ذرائع نے کل دوحہ میں غزہ معاہدے کے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان بہت سے نکات پر ایک معاہدہ زیر التوا ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی تحریک اور تل ابیب کے درمیان معاہدے میں کچھ متنازعہ امور پر پیش رفت ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments