Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاعالمی تکنیکی خرابی میں بھی سعودی ہیلتھ انفارمیشن سسٹم موثر طور پر...

عالمی تکنیکی خرابی میں بھی سعودی ہیلتھ انفارمیشن سسٹم موثر طور پر کام کرتا رہا

ریاض:سعودی وزارت صحت نے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں صحت سے متعلق معلومات کے نظام کو اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔ اسی طرح انشورنس اتھارٹی نے بھی سعودی عرب میں اپنے سسٹمز اور انشورنس سیکٹر کے نظام کے عالمی تکنیکی خرابیوں سے محفوظ ہونے کا بتایا ہے۔
دنیا کو متاثر کرنے والے تکنیکی بحران کی روشنی میں تکنیکی محققین نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو اس تکنیکی خرابی کی وجوہات سے آگاہ کیا اور بتایا یہ خرابی کراؤڈ سٹرائیک کی جانب سے اپنے اینٹی وائرس پروگرام کے لیے کی گئی اپ ڈیٹ کے نتیجے میں ہوئی اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر خرابی پیدا ہوگئی۔ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مصنوعی ذہانت کے نظام کی کمی کے نتیجے میں پیش آیا۔ ماہرین نے ایسے محفوظ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ایک تکنیکی نظام سے دوسرے میں منتقلی کی اجازت دیتے اور خطرات اور متوقع نقصانات کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔
تاہم جمعہ کو صبح کے اوقات سے عالمی “تکنیکی خرابی” کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی کی حالت کے درمیان جو کچھ بھی ہوا اس سے سعودی عرب متاثر نہیں ہوا۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) نے تصدیق کی ہے کہ اس کے تکنیکی نظام اور سعودی حکومت کے شہریوں اور رہائشیوں کو سرکاری خدمات فراہم کرنے کے نظام بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہے ہیں۔
مزید برآں ’’سدایا‘‘ کے سرکاری ترجمان انجینئر ماجد الشہری نے ایک بیان میں بتایا کہ ہمارے زیر اہتمام داخلی اور حکومتی نظام میں کسی قسم کی خرابی نہیں آئی کیونکہ اس نظام کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور پروگرامنگ کے شعبوں میں اہل قومی کیڈرز نے ڈیزائن کیا تھا۔ اعلی ترین سطح کی تکنیکی مہارت نے کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں ایک سسٹم سے دوسرے سسٹم میں تیزی سے منتقلی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ سدایا‘‘ کی تکنیکی ٹیمیں قابل قومی کیڈر ہیں اور ڈیجیٹل سرکاری خدمات کو محفوظ بنانے اور بغیر کسی رکاوٹ کے ان کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے مصروف عمل رہتی ہیں۔
اسی تناظر میں متعدد سعودی ایئرپورٹس نے طیاروں کے ساتھ تعاون میں متبادل نظام کے استعمال کے ذریعے کاروباری تسلسل کے منصوبوں کو فعال کرنے کی وضاحت کی۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کاروباری تسلسل کے منصوبے کو فعال کرنے کا اعلان کیا۔ مائیکروسافٹ کے عالمی نظام میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں معلومات کی خرابی کے نتیجے میں متبادل نظام کا ااستعمال کیا گیا۔ اس خرابی کی وجہ سے دنیا بھر کے بہت سے مسافروں کو اپنی پروازوں میں تاخیر یا منسوخی کا سامنا کرنا پڑا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بیان میں ایئرپورٹ جانے سے قابل طیارے کے متعلق معلومات لینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کے گلوبل مسابقتی مرکز کی طرف سے جاری کردہ 2024 کی عالمی مسابقتی سالانہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں دنیا میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے سائبر کے معاملات کو انتہائی اہمیت دی ہے۔ مقامی سطح پر اتھارٹی نے سائبر سکیورٹی کے شعبے کو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے منظم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments